ابنا: صہیونی ریاست نے بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز کاروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق غزہ پر صہیونی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں۔ صہیونی حکومت کے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر یہ حملے ایک ایسے وقت جاری ہیں جب اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے صہیونی حکومت سے کہا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر اپنے حملے بند کردے۔دوسری طرف صہیونی حکومت کے صدر شعمون پریز نے اپنے ایک مضحکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام پر یہ حملے انسانی حقوق کے دفاع کے لئے ہيں۔فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے یہ حملے امریکہ کی براہ راست حمایت کے تحت انجام پارہے ہيں۔اس دوران غزہ کے نہتے اور بے گناہ فلسطینی یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ اسلامی ملک کے دفاع کے بہانے بحرین میں اپنے فوجیوں کو بھیج کر سعودی حکومت غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت کی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں غزہ پر متعدد بار حملے کرکے کم ازکم 19 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔علاقے کی ڈکٹیٹر حکومتوں کے خلاف اٹھنے والی اسلامی تحریکوں کو صہیونی حکام ایران کے اسلامی انقلاب سے متاثر قرار دے رہے ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں اسلامی بیداری کی لہر سے خائف صہیونی حکومت سراسیمگی کے عالم میں غزہ پر حملے کررہی ہے۔لیکن یہ بات طے ہے کہ اپنی جارحیت سے صہیونی حکام اپنی سیاسی موت کے وقت کو قریب تر کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
9 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 235762
ایک ایسے وقت جب علاقے میں اسلامی اور عوامی تحریکیں اپنے عروج پر ہیں اور خطے میں امریکہ اور اس کی پٹھو حکومتوں کے وجود کو خطرے میں ڈالدیا ہے اور عالم اسلام اور عرب دنیا کی ساری توجہ ان مسائل کی طرف مبذول ہے۔